ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی پھوٹ ڈالنے والی پالیساں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: امریندر سنگھ

بی جے پی کی پھوٹ ڈالنے والی پالیساں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: امریندر سنگھ

Sat, 24 Oct 2020 13:37:09    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،24؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لئے ذات پات کی بنیاد پر معاشرے میں درار ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ایجنڈا کو ریاست میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بی جے پی کی طرف سے ایک روز قبل بغیر اجازت لیے خودساختہ ’دلت انصاف یاترا‘ نکالے جانے پر انہوں نے جمعہ کے روز کہا کہ چاہے جو بھی ہو بی جے پی کو ریاست کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ پھوٹ ڈالنے والی پالیساں پنجاب میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ یہاں کے لوگ صدیوں سے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ روایت آگے بھی جاری رہے گی، کیونکہ باہمی مفاہمت کی روایت ان کے خون میں ہے۔

کیپٹن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو دلتوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے، جس کو بی جے پی اپنے اقتدار کے دوران بے رحمی سے پامال کر رہی ہے۔ انہوں نے ان حیران کرنے والے اعداد وشمار کی طرف اشارہ کیا کہ بی جے پی کے اقتدار کے دوران اترپردیش میں دلتوں پر ہوئے مظالم ملک میں ہوئے مظالم سے 25 فیصد سے زائد ہیں۔


Share: